انتقال

حیدرآباد۔/4فروری ، ( راست ) حضرت مولانا قاری سید شاہ عبدالرزاق قریشی سابق خطیب مسجد صحیفہ اعظم پورہ کا آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔وہ 90 برس کے تھے۔ وہ محکمہ پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف میں بحیثیت پوسٹ ماسٹر بھی رہے اور وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے۔ پسماندگان میں چار فرزندان سید مبشر الدین قریشی ( مقیم ریاض ) سید نظام الدین قریشی انجینئر ( شکاگو ) سید جاوید قریشی اور سید مصباح الدین قریشی ( مقیم شکاگو ) کے علاوہ دو صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مرحوم، ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھرا پردیش کے خسر تھے۔نماز جنازہ 6فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر ٹیک کی مسجد نامپلی میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391472428 پر ربط کریں۔

٭ جناب محمد حسین شریف سیکشن آفیسر ریٹائرڈ ایچ ای ایچ دی نظامس چیاریٹبل ٹرسٹ ولد محمد محبوب شریف صاحب مرحوم اکاؤنٹنٹ جنرل ایچ ای ایچ دی نظامس پرائیویٹ اسٹیٹ ( ریٹائرڈ ) کا 3فروری کو پنسلوانیہ ( امریکہ ) میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم، جناب محمد محی الدین شریف اکاؤنٹس آفیسر آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی کے برادر کلاں تھے۔ تدفین پنسلوانیہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر8978435498 پر ربط کریں۔