انتقال

حیدرآباد۔28اپریل (راست) جناب سید عبدالقیوم جعفری ولد سید عبدالرحیم جعفری کا آج انتقال ہوگیا ۔مرحوم جناب میر کمال الدین علی خان ڈائریکٹر تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاؤر ڈسٹربیوشن کمپنی لمیٹیڈ کے حقیقی بہنوئی ہوتے ہیں۔ جناب سید عبدالقیوم جعفری کی نماز جنازہ مسجد شطاریہ دبیر پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔تدفین آبائی قبرستان مقبرۂ موتی بیگم سنتوش نگر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9581442726پر ان کے فرزند سید عبدالحسیب جعفری سے ربط کریں ۔

٭٭ الحاج محمد نور اللہ خاں ولد جناب محمد عبید اللہ خاں مرحوم کا 28 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 30 اپریل اتوار بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-24348409 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( راست ) : کالم نگار اور خاندان مولانا آزاد کے چشم و چراغ جناب فیروز بخت احمد کے سسر جناب محمد مصطفی کا بی کے کپور میموریل ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ موصوف کی عمر 75 سال تھی اور وہ کافی دنوں سے علیل تھے ۔ ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔ کل رات تقریبا ساڑھے تین بجے انہیں دل کا دورہ پڑا اور انتقال ہوگیا ۔ جناب محمد مصطفی شریف النفس شخص ، نیک اور صوم و صلوۃ کے پابند انسان فصیل بند دہلی کے محلہ گلی میر جملہ لال کنواں کے ساکن تھے ۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ۔ تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مسجد فیض الہی ، ترکمان گیٹ پر انجام دی گئی ۔ تدفین میں شرکت کرنے والوں میں اوکھلا کے کارپوریشن کے ممبر جناب شعیب دانش ، معروف رہنماعارف محمد خاں اور فیروز بخت کے علاوہ عطار برادری کی معروف شخصیات بھی شامل ہیں ۔۔

٭٭ جناب محمد یوسف شریف ولد جناب محمد اسمعیل شریف کا آج شام 6 بجے انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7032081954 ۔ 9248336986 پر محمد عابد کمال ، واجد کمال سے ربط کریں ۔۔