انتقال

حیدرآباد /27 اپریل (راست ) جناب محمد عبدالنصیر ولد جناب محمد عبدالغنی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مغل فقیر کا تکیہ شمشیر گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 29 اپریل بعد نماز عصر مسجد مولوی مطہر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 8886517558/ 8247228790 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب عابد علی موظف ملازم این ایف سی ولد جناب ہاشم علی کا 26 اپریل کو اچانک انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد نورانی فتح دروازہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض درگاہ کے احاطہ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 اپریل کو بعد عصر مسجد نورانی گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9573210322/ 9290032768 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد /27 اپریل ( راست ) جناب غلام محمد ولد جناب غلام رسول موظف اسسٹنٹ انجینئیر محکمہ آبپاشی کا 27 اپریل کو شکاگو امریکہ میں ہندوستان سے آمد کے بعد بچوں سے ملاقات کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ حیدرآباد میں ٹی وی ٹاورملک پیٹ علاقہ کے ساکن تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000137017/ 9666404233 ، یو ایس اے +1(773)441-9141 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ سکینہ بانو اہلیہ جناب میر محمد سلیم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد قباء راہل کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7842666090/ 040-23566125 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب ضیغم حسین خان ولد مولوی زوار حسین خاں ( زوار ساونڈ ) پرانی حویلی حال مقیم القطیف سعودی عربیہ کا 15 اپریل کو اچانک سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ قانونی ضابطہ کی تکمیل کے بعد میت 28 اپریل بروز جمعہ 9 بجے صبح حیدرآباد لائی جارہی ہے ۔ نماز جنازہ و تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ، والدہ ، اہلیہ ، برادران بشمول کرار حسین پروپرائٹر زوار ساونڈ شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 29 اپریل کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347378441 پر ربط کریں ۔۔