حیدرآباد۔/31جنوری، ( راست ) محترمہ اکبری بیگم شمیم اہلیہ جناب مرزا محمد نقی نیر ( افسر آرٹ ) کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔ میت بارہ گلی دارالشفاء سے اٹھائی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میرمومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک دختر ، دو فرزند مرزا محمد حسن، مرزا محمد منور عباس شامل ہیں۔ مجلس زیارت 2فبروری بروز اتوار 4ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9396269837 پر ربط کریں۔