انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ کنیز فاطمہ زوجہ جناب سید عبدالکریم مرحوم کا بعمر 85 سال کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد انجمن خادم المسلمین کاچی گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین گاندھی نگر میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین دختران اور دو فرزندان سید عبدالقیوم و سید عبدالسلیم ہیں ۔ مرحومہ ، سینئیر صحافی جناب سعد اللہ خاں سبیل کی حقیقی پھوپی تھیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات کے دن بعد عصر مسجد انجمن خادم المسلمین کاچی گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9298351740 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب شیخ نظام الدین ولد شیخ کریم الدین مرحوم موظف سپرنٹنڈنٹ آف ساوتھ سنٹرل ریلوے کا 28 جنوری کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ تدفین 29 جنوری کو بعد نماز ظہر درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 جنوری کو بروز جمعہ مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8185875240 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : سید محمد احمد اللہ حسن جیلی الکلیمی عرف شکیل کلیمی ‘حال مقیم الجبیل سعودی عرب ولد سید محمد انوار الحسن جیلی الکلیمی عرف مشیت پاشاہ کا آج صبح 6 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد نور قطب شاہی علی نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین آستانہ کلیمہ واقع درگاہ حضرت خواجہ سیدحسین شاہ ولی ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد نور علی نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9502031371 یا 9885215054 پر ربط پیداکرسکتے ہیں۔

٭ جناب عود بن سالم بلشیرم ساکن بارکس صلالہ چندرائن گٹہ کا انتقال بروزجمعہ 24جنوری کو ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی۔ تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی۔ وہ حافظ عبید بن عود بلشیرم کے والد ہوتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9885813122 ، 9490204975 پر ربط کریں۔