انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب فضل حسن علی خان انور ڈپٹی ڈائرکٹر اگریکلچر موظف ولد رنجیت خان مرحوم متوطن لنگم پیٹ ( ضلع نظام آباد ) حال مقیم شکاگو امریکہ کا بوجہ علالت جمعرات 23 جنوری کو انتقال ہوا ۔ تدفین بعد نماز جمعہ شکاگو میں عمل میں آئی ۔ معلومات کیلئے 9848250920 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب مرزا احمد اللہ بیگ خسرو ولد میجر مرزا نور اللہ بیگ مرحوم کا جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب شکاگو ( امریکہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین شکاگو میں ہی عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704789313 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج میر حسن علی قادری ولد جناب میر احمد علی قادری مرحوم کا 26 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد نور آستانہ حضرت خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 جنوری کو بعد عصر مسجد حسینی شکر گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848558843 ۔ 8106091283 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد معین الدین قادری شرفی حمیدی ولد الحاج محمد غوث الدین جو سعودی عرب سے چھٹی پر آئے ہوئے تھے کا انتقال بعمر 38 سال 26 جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد غوثیہ امام باڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روبرو مسجد فاروق اعظم عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 جنوری بعدنماز عصر مسجد غوثیہ امام باڑہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9866150209 ۔ 9393838332 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب عبدالحمید خاں مرحوم کے فرزند جناب عبدالجیلانی خاں ( چھوٹے بھائی) ساکن شاہ گنج پنجہ گلی کا آج بعد نماز فجر عمرہ کی ادائیگی کے بعد ( سعودی عرب ) میں قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد حرم شریف میں ادا کی جائے گی اور تدفین جنت المعلیٰ میں ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے 9985482088 ۔ 9912254290 پر ربط کریں ۔۔