حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد فضل اللہ شمس ولد جناب محمد وجہی الدین المعروف چاند پاشاہ نواسہ حضرت محی الدین پاشاہ بیابانی قاضی پیٹ کا 26 اپریل کو 11-30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 اپریل کو مسجد باغ عامہ شاہی مسجد پبلک گارڈن میں ادا کی جائے گی اور تدفین بغدادی صاحب لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703279191 ۔ 9177541491 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید خواجہ عظیم الدین ولد جناب سید خواجہ معین الدین مرحوم ریٹائرڈ میکانیکل انجینئر ، حیدرآباد ، اسبسطاس کمپنی ، صنعت نگر کا بعمر 77 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 27 اپریل بعد نماز ظہر مسجد عالیہ گن فاونڈری میں ادا کی جائے گی ۔ زیارت 28 اپریل بعد نماز عصر مسجد عالیہ گن فاونڈری میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7042494269 پر ربط کریں ۔۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید عبدالحکیم عرف اکبر ولد جناب سید معصوم علی مرحوم ساکن ریڈہلز حال مقیم نیویارک امریکہ کا بعمر 71 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر نیویارک امریکہ کے مسجد اسلامک سوسائٹی میری لینڈ ڈالٹی موڈ میں ادا کی گئی ۔ اہلیہ کے علاوہ دو صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں ہیں ۔ مرحوم ، مولانا سید بابا محی الدین نور اللہ قادری سجادہ نشین سید حسن قادری شہیدؒ تانڈور کے خسر تھے ، نماز جنازہ غائبانہ بعد نماز عصر مسجد حضرت یحییٰ پاشاہ قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ بعد نماز ختم قرآن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9700401911 پر ربط کریں ۔۔