حیدرآباد۔ 26؍جنوری (راست)۔ محلہ مادناپیٹ کی بزرگ ہستی الحاج محمد جلال الدین صاحب ولد جناب محمد نصیرالدین صاحب مرحوم کا آج 69 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نور میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون: 9700662177 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد۔ 26 جنوری (راست) محترمہ رؤف النساء بیگم زوجہ جناب خیرات علی متوطن جگتیال حال مقیم حیدرآباد کا 26 جنوری کو بعد عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 جنوری کو بعد نماز ظہر 1:30 بجے مدینہ مسجد دلشاد نگر کالونی ریتی باؤلی مہدی پٹنم میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بغدادی شاہ قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ، ڈاکٹر نعیم الدین کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391119514 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 26 جنوری (راست) محترمہ زاہدہ ابراہیم اہلیہ جناب سید ابراہیم مرحوم سابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر الکٹرسٹی بورڈ کا بعمر 85 سال بروز ہفتہ 25 جنوری شکاگو میں انتقال ہوا۔ تدفین 27 جنوری کو شکاگو میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9866176587 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔26 جنوری ( راست ) جناب محمد عباس خان کی اہلیہ ساکن ناگی باؤلی ‘یاقوت پورہ کا آج صبح حرکت قلب بند ہوجانے سے درشہوار ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجدکمیلہ یاقوت پورہ ‘ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان تکیہ روشن روبرو مسجد کمیلہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد عارف ّّْسے فون 9849128728 پر ربط کریں۔
m الحاج محمد جلال الدین صاحب ولد جناب محمد نصیرالدین مرحوم کا آج 69 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نور مادناپیٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون: 9959886586 پر ربط کریں۔