انتقال

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (راست) جناب محمد اسحق ولد فترومیاںکا بعمر 64 سال مؤظف محکمہ پولیس کا 24 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ہاشمیہ، ہاشم آباد میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26 جنوری کو بعد عصر مسجد ہاشمیہ، ہاشم آباد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9000929805 ، 9849497551 پر ربط کریں۔
نواب حسن یارجنگ کی اہلیہ کا پاکستان میں انتقال
حیدرآباد ۔ 25 جنوری (راست) اقبال الدولہ امیر پائیگاہ سروقارالامراء بہادر کی پوتر بہو محترمہ معین النساء بیگم زوجہ نواب حسن یار جنگ بہادر پولیس ایکشن کے بعد یہ خاندان 1950ء میں پاکستان منتقل ہوگیا تھا۔ 25 جنوری کو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے کراچی پاکستان میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ سلطان الملک کی بہو تھیں۔ ان کا تعلق حیدرآباد دکن (ہندوستان) سے تھا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394108653 ، 24560151 پر ربط کریں۔
جناب یوسف مرزا ولد جناب دلاور مرزا کا بعمر 80 سال 25 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ظہر جامع مسجد فلک نما میں ادا کی گئی جبکہ جامع مسجد فلک نمار سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9963881845 ، 9963066945 پر ربط کریں۔
میر جعفر علی خاں عابدی المعروف (علی نواب) ابن جناب میر مسعود علی خاں عابدی مرحوم کا 25 جنوری کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ 26 جنوری کو 9 بجے آبائی مکان دیوڑھی نواب سید جمشید علی خاں عابدی (لوہے کی کمان) سے اٹھائی جائے گی۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866542141 ، 9985667094 پر ربط کریں۔
الحاج محمد محمود خان ولد جناب محمد نورخان کا بعمر 85 سال وظیفہ یاب سب رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کا 25 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26 جنوری اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد مامارمضانی، چھاونی نادعلی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان دائرہ سلطان چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9052637141، 9391113329 پر ربط کریں۔