انتقال

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (راست) جناب محمد دستگیر آغائی ولد جناب محمد اشرف آغائی کا 24 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 25 جنوری کو بعد نماز فجر مسجد خواجہ گلشن میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین حسن نگرمیں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247745591 ، 9985051307 پر ربط کریں۔

محترمہ بشیرالنساء بیگم عرف طیبہ دختر جناب محمد وزیرالدین مرحوم کا 25 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 25 جنوری کو مسجد میاں مستعد پورہ ٹپہ چبوترہ روڈ میں ادا کی جائے گی۔ مزید معلومات کیلئے 9848745024 ، 9247519933 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد محمود علی مرحوم مہتمم پی ڈبلیو ڈی کی اہلیہ محترمہ مہر النساء بیگم کا کل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ماما رمضانی چھاونی ناد علی بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاونی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801158589 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 25 جنوری بعد نماز عصر مسجد ماما رمضانی چھاونی نادر علی بیگ میں مقرر ہے۔

٭٭ جناب غلام دستگیر صابر جنرل مرچنٹ نیا بازار رائچور کا بعمر 80 سال 21 جنوری کو رائچور میں انتقال ہوگیا ۔ 22 جنوری کو بعد نماز عصر جامع مسجد قلعہ رائچور میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قریب ہی تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9440191620 پر ربط کریں ۔