انتقال

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (راست) جناب سید شاہ محمد الغاضی شاہد نواب ولد نواب سید قادر علی خاں بہادر کا جمعرات 23 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ تدفین 24 جنوری کو بعد نماز جمعہ مسجد پانچ مینار (جامع مسجد) محمدی لین مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966458731 ، 9346972310 پر ربط کریں۔

٭ ( تبارک نیوز ) شاعر جناب صدیق کوثر کی اہلیہ محترمہ کا قلب پر حملہ کے باعث اچانک انتقال ہوگیا۔ وہ 60برس کی تھیں۔ نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی شہر تانڈور میں انجام دی گئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686580115 پر ربط کریں۔

٭ محترمہ بدر فاطمہ زوجہ جناب محمد مسعود کا 22جنوری کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز ظہر قادری چمن میں عمل میں آئی۔ 24جنوری کو فاتحہ سیوم بعد نماز عصر جامع مسجد بندل گوڑہ مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9949224487 ، 8790408826 پر ربط کریں۔