انتقال

حیدرآباد۔/19جنوری، ( راست ) جناب محمدفیض اللہ شریف عرف ظہیر ولد الحاج قادر شریف مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ 20جنوری بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان آزاد شاہ ؒ حبیب نگر نامپلی میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد ٹیک بغدادی نامپلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9989267380 ، 9652786970 پر ربط کریں۔

٭ محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ حور اہلیہ جناب سید مجتبیٰ حیدر عابدی ( ہیڈ کانسٹبل لاء اینڈآرڈر ) کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین آبائی قبرستان ، مقبرہ قیصر جنگ ؒ رنگیلی کھڑکی نزد مولا کا چھلہ یاقوت پورہ عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 21جنوری بروز سہ شنبہ 4بجے شام عاشور خانہ نواب سید جمشید علی خاں بہادر لوہے کی کمان منڈی میر عالم مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346990592 ، 9346999316 پر ربط کریں۔