انتقال

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (راست) جناب سید نظام ولد جناب سید امام کا بعمر 95 سال 14 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ تدفین 15 جنوری کو بعد ظہر مسجد معراج سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9908799638 پر ربط کریں۔

محترمہ ہاجرہ مؤظف ٹیچر زوجہ جناب سید ظہرالدین کا 13 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ 15 جنوری کو بعد نماز ظہر قبرستان متصل مسجد والا جاہی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-24807713 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (راست) محترمہ سیدہ عارف النساء محل مبارک صاحبزادہ حضرت سید شاہ نوراللہ حسینی کا 16 جنوری کو کراچی میں انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جمعہ درگاہ حضرت وارث ؒ کی مسجد میں نماز جناز ادا کی گئی اور تدفین ایرپورٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7396105009 پر ربط کریں۔

جناب سید غیاث الدین ولد جناب سید امیرالدین جاگیردار (ایم سی ایچ) ساکن امان نگر (بی) تالاب کٹہ کا 16 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد ابوبکر صدیق ؓ امان نگر بی میں ادا کی گئی۔ تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700150101 پر ربط کریں۔

جناب سید خواجہ نصرالدین ولد جناب سید خواجہ نذیرالدین مرحوم ساکن فتح دروازہ کا 16 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ 17 جنوری ہفتہ کو فاتحہ سیوم مسجد چوک میں 5 بجے مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247244447 ، 8019859061 پر ربط کریں۔

جناب مرزا عبداللہ بیگ ولد جناب مرزا عبدالرشید بیگ کا 17 جنوری کو صبح 8 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ درگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت میر نواب میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9052039460 ، 8142387730 پر ربط کریں۔

جناب ایس مقبول حسین ولد جناب ایس محمد اسمعیل مرحوم ساکن نواب صاحب کنٹہ کا کل شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 18 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد صالحین نواب صاحب کنٹہ مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9030339081 ، 9395118666 پر ربط کریں۔