حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) سابقہ خطیب مکہ مسجد مولانا محمد منیرالدین مرحوم کی صاحبزادی اہلیہ جناب سید رزاق احمد مدنی موظف ڈپٹی ایکزیکیٹیو انجینئیر کا انتقال 14 جنوری کو ہوگیا ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی گئی ۔ تدفین عبداللہ بن علی کے تکیہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866007380/ 8801314114 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 17 جنوری کو بعد عصر مسجد پیارو میاں میں مقرر ہے ۔
***حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) جناب محمد غوث پاشاہ ولد جناب محمد یوسف الدین عرف پٹیل پاشاہ مرحوم ساکن رین بازار گاندھی کا پتلہ کا بعمر 58 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد روضتہ الحدیث رین بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی مقام سدی پیٹ ضلع میدک میں عمل میں آئے گی ۔ دیگر تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801404872 پر ربط کریں ۔
‘حیدرآباد۔ 15 جنوری (راست) مولانا شیخ محبوب مؤدب جامعہ نظامیہ کے والد جناب محمد مشائخ فرزند جناب محمد مستان (متوطن واڑی ضلع گلبرگہ) کا بعمر 90 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر میں 15 جنوری کو ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ حضرت خاکی شاہ بابا سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 16 جنوری بعد نماز عصر مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9989972779 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد غوث ولد جناب محمد عبداللطیف مرحوم کا 80 سال کی عمر میں 14 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد سیف میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان جمالی کنٹہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 17 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد سیف میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9396505687 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالمنان (المعروف منان مارشل) ولد جناب محمد عبدالجبار مرحوم وظیفہ یاب سرکل انسپکٹر محکمہ آبکاری کا انتقال 12 ربیع الاول کو ہوا۔ تدفین مسجد محمدیہ موسی رام باغ میں انجام پائی۔ زیارت بروز جمعرات 16 جنوری کو مسجد محمدیہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے موبائیل 9989820287 پر ربط کریں۔
گلبرگہ : محترمہ رفیعہ عبدالقادر زوجہ جناب عبدالقادر ملا صاحب میسور میڈیکل کا 15جنوری کو بوقت فجر شولاپور میں بعمر 70سال انتقال ہوگیا۔ مرحومہ جناب منظور احمد صدیقی مرحوم کی صاحب زادی اورگلبرگہ کے ممتاز تعلیمی ادارے البدڑ ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ کے ٹرسٹی جناب انجنئیر عبد المجید صاحب کی بھاوج تھیں۔پسماندگان میں تین بیٹے خالد عبدالمجید، شرف الدین جاوید، ڈاکٹر محمد عارف اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحق بائوگی اور ڈاکٹر شفیع ان کے داماد ہیں ۔ مرحومہ کے بھائیوں میں اشفاق احمد صدیقی، مسعود احمد صدیقی ،جمیل احمد صدیقی اورجلیل احمد صدیقی شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ایوان شاہی ،گلبرگہ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین آبائی قبرستان ، قبرستان ملا ، شیخ روزہ میں عمل میں لائی گئی۔
کوہیر۔/15جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالغفار عرف پاشاہ بھائی کا بعمر75سال کل رات کوہیر مستقر میں واقع بسنت پورہ میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جناز مسجد گڑھی میں ان کے چھوٹے فرزند جناب محمد قاسم نے پڑھائی۔ تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔ جلوس جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ریاستی وزیر بھاری صنعتیں اور سریش کمار شٹکار رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد، مسٹر وائی نروتم تلگودیشم پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے مرحوم کے مکان جاکر افراد خاندان کو پرسہ دیا۔