انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد شوکت علی موظف یونٹ آفیسر ( ہیلت ) ولد محمد سلطان مرحوم سنگاریڈی کا 12 جنوری بعمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ اسی روز بعد نماز عشاء مسجد معراج کرما گوڑہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اور مسجد سے متصل قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 جنوری گھر ( شاہین نگر ) پر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9290089513 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( راست ) : مجلس بچاؤ تحریک کے سرگرم کارکن جناب محمد عبدالحسیب قریشی عرف خالد بھائی ولد محمد عبدالرشید قریشی مرحوم ساکن بڑا بازار یاقوت پورہ کا اتوار کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 جنوری بعد نماز ظہر جامع مسجد مصطفی ، جنگم میٹ فلک نما میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 14 جنوری کو بعد نماز عصر جامع مسجد مصطفی فلک نما میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 994890983 ۔ 9505185601 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد فضل اللہ طاہر ولد جناب محمد بن علی مرحوم کا بروز اتوار 11 ربیع الاول کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین آبائی قبرستان درگاہ حضرت موسیٰ قادری بروز پیر بعد عصر عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز چہارشنبہ درگاہ حضرت موسیٰ قادریؒ بعد عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 040-23312877 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شیخ احمد بن عبداللہ رمضان ولد جناب شیخ عبداللہ رمضان کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9-30 بجے بارکس بڑی مسجد میں مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 16 جنوری بروز جمعرات بعد نماز ظہر بڑی مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9908079262 ۔ 8886838239 پر ربط کریں ۔۔