انتقال

حیدرآباد۔/11جنوری، ( راست ) جناب میر مہدی علی عرف محمد ابن میر عنایت علی مرحوم کا بعمر 45 سال ساکن پرانی حویلی 11جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق دارالشفاء میں بعد نماز ظہر مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز اتوار 4بجے دن عبادت خانہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866511872 ، 9885387860پر ربط کریں۔

00 محترمہ اشرف النساء (عموجانی) اہلیہ جناب سید احمد پاشاہ قادری مرحوم مؤظف محکمہ بندوبست متوطن کتور منڈل شاہ میرپیٹ کا انتقال 11 جنوری کو ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ابوبکر صدیق ؓ گلشن کالونی سات گنبد 12 جنوری کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے آبائی وطن موضع کتور منڈل شاہ میرپیٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347531536 پر ربط کریں۔