حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد عثمان ولد الحاج مولوی قاضی محمد شفیع مرحوم کا بعمر 67 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کلاں قلعہ گولکنڈہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی تدفین قبرستان جمالی کنٹہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 جنوری بعد نماز عصر مسجد کلاں میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9052219165 پر ربط قائم کریں ۔۔
راست ) جناب سید مقصود حسین بخاری ولد جناب سید احمد حسین بخاری اسسٹنٹ ڈائرکٹر فشریز ڈپارٹمنٹ کا بعمر 54سال 9جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین بعد نماز جمعہ 10جنوری کو جامع مسجد دھارو گلی نظام آباد میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے8099052055 ، 7416363102 ، 9985928079 پر ربط کریں۔