انتقال

حیدرآباد۔/8جنوری، ( راست ) محمد عبدالوحید وارثی عرف سرور نواب ولد عبدالحمید مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قادرالدولہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان رنگیلی کھڑکی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 10جنوری جمعہ کو 4بجے شام مسجد قادرالدولہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9985415594 ، 9951385209 پر ربط کریں۔

٭ محمد عثمان ولد محمد قاسم مرحوم ساکن یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں بعد نماز ظہرادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان ناگا باؤلی دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 9912244741 ، 8142088860 پر ربط کریں۔

الحاج محمد یوسف ولد محمد ابراہیم کا بعمر73سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9جنوری کو مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین احاطہ مدینہ مسجد بانو نگر میں عمل میں آئے گی۔ زیارت 10جنوری کو مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد عصر مقرر ہے۔ تفصیلات 9849866038 ، 9849460915 پر ربط کریں۔

٭ جناب حافظ محمد رشیدی ناظم مدرسہ تجوید القرآن عنبر پیٹ کی والدہ محترمہ زوجہ جناب فقیر محمد صاحب کا آج رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات 9 جنوری کو بعد نماز عصر احاطہ جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزاد نگر عنبر پیٹ میں اداکی جائے گی۔ تدفین قادری باغ عنبر پیٹ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 9490310894 ، 9849286540 پر ربط کریں۔

٭ لطفیہ توفیق زوجہ توفیق احمد خان کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عالمگیر اے سی گارڈ میں ادا کی جائے گی۔تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 7893573923 پر ربط کریں۔

٭ اہلیہ محترمہ مولوی محمد عبدالجبار مرحوم و دختر حضرت سید شاہ فتح اللہ حسینی ( شاہ راج پیٹ ) کا آج شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9جنوری کو بعد ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات 9949695969 پر ربط پیدا کریں۔