انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب مرزا احمد بیگ ریٹائرڈ پرنسپل اسلامیہ ہائی اسکول سکندرآباد ولد مرزا سلطان بیگ صاحب مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ تدفین بوئن پلی سکندرآباد میں بعد مغرب عمل میں آئی ۔ مرحوم ، قاری محمد عبدالباری صاحب مرحوم مفسر قرآن مجید کے بڑے داماد تھے اور قاری محمد عبدالوالی کے بڑے بہنوئی تھے ۔ فاتحہ سیوم 9 جنوری بعد نماز عصر مسجد نور نیو بوئن پلی سکندرآباد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8008652786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا سید شاہ مختار حسین نقشبندی القادری ولد سید شاہ محمد حسین نقشبندی القادری شاہی امام و خطیب مسجد جودی کنگ کوٹھی کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں بعد نماز عصرادا کی گئی اور خانقاہ نورانی قادری باغ درگاہ جہانگیر پیراںؒ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 7 ربیع الاول بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9247710081 ۔ 990811104 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔