حیدرآباد 5 جنوری (راست) جناب میر واجد علی ولد جناب میر حافظ علی مرحوم کا انتقال بروز ہفتہ 4 جنوری کو طویل علالت کے بعد ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 جنوری مسجد ممتاز سید علی گوڑہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین حضرت مراد شاہ دھوتیؒ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز منگل 7 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد ممتاز سید علی گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9676110559 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 5 جنوری (راست) الحاج محمد مکرم علی عباسی ولد جناب محمد ثامن علی عباسی مرحوم اسپیشل ڈپٹی کلکٹر کا بعمر 91 سال 4 جنوری کی رات انتقال ہوگیا۔ تدفین 5 جنوری کو بعد نماز عصر عثمان پورہ کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 6 جنوری بروز دوشنبہ بعد نماز عصر مسجد قادریہ احمد نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23313483 پر ربط کریں۔
m شاعر و فزیشین ڈاکٹر راہی جنرل سکریٹری بزم جوہر و انجمن ترقی اُردو عظیم تر حیدرآباد کی اہلیہ محترمہ روزیہ شبنم عرف زہرہ راہی کا بعمر 50 سال 4 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد حسینی کمہار واڑی کالونی غازی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان قدیم مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو صاحبزادیاں اور 6 صاحبزادے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9347318425 ، 9291472709 پر ربط کریں۔