انتقال

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) جناب محمد اسدالرحمن وظیفہ یاب سینئر انالسٹ عثمانیہ میڈیکل کالج ولد جناب عزیزالرحمن مرحوم کا 3 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ ہفتہ بعد نماز ظہر نورالدین شاہ قادری کے احاطہ میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 5 جنوری کو بعد نماز عصر جامع مسجد آغاپورہ نزد مغل گارڈن مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-24803704 ، 9391097561 پر ربط کریں۔
00 جناب سید محی الدین احمد ولد جناب سید معین الدین احمد مرحوم کا بعمر 65 سال 4 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد الطور بابا نگر میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین احاطہ درگاہ اجالے شاہ ؒ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700555348 پر ربط کریں۔
00 جناب سید محمد نجم الحسین زوار کربلائی مرحوم مؤظف APSEB ابن مولوی میر امیر علی کا 3 جنوری کو انتقال ہوگیا جن کی میت ان کے مکان ماتا کی کھڑکی سے اٹھائی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مؤمن صاحب ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 5 جنوری کو 4 بجے شام ماتا کی کھڑکی مکان مرحوم مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 8801401989 ، 9885334605 پر ربط کریں۔