انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاجہ بی جان بی صاحبہ زوجہ محمد عبداللہ صاحب مرحوم ، کا بعمر 90 سال 2 جنوری جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 جنوری بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، محمد معین الدین اختر ، صدر انجمن اتحاد طلبائے قدیم اردو آرٹس ( ایوننگ کالج ) کی والدہ ہوتی تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9866729601 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ محمد عثمان ولد محمد ہاشم صاحب مرحوم ساکن دارالشفاء کا انتقال یکم جنوری صبح 10 بجے ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد حاجی کمال دارالشفاء میں بعد نماز مغرب اور تدفین ٹپہ چبوترہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 جنوری بعد نماز عصر مسجد حاجی کمال دارالشفاء میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9652971193 ۔ 9849011391 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر مجیب سلطان ولد جناب میر حسین سلطان مرحوم کا بعمر 32 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد املی بن مولا کا چھلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی جب کہ تدفین متصل قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد املی بن یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9346924004 ۔ 9912235089 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید شاہ عبید اللہ حسینی ولد مولانا قاری سید کلیم اللہ حسینی کا بعمر 86 سال یکم ربیع الاول کو کراچی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد گلشن اقبال میں ادا کی گئی اور تدفین گلشن اقبال کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لیے 7396105009 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج احمد بن عبداللہ باحامد ولد جناب عبداللہ باحامد کا 3 جنوری کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد بارکس بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ تدفین بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔تفصیلات کیلئے فون نمبرس 9246524061, 9000511773 پر ربط کریں ۔