انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاج سید عبدالرشید المعروف کمال ولد الحاج سید عبدالعزیز مرحوم ( مالک رشیدیہ فنکشن ہال یاقوت پورہ ) حال مقیم جدہ کا بعمر 65 سال یکم جنوری کو جدہ سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین جدہ میں ہی عمل میں آئی ۔ تلاوت قرآن برائے ایصال ثواب 3 جنوری بعد نماز عصر مسجد فتح اللہ بیگ یاقوت پورہ اور خواتین کے لیے رشیدیہ فنکشن ہال یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے مرحوم کے نسبتی بھائی جناب سید فضل الرحمن مسعود سے 9393367786 ۔ 9959901737 پر ربط قائم کریں ۔۔

حیدرآباد /2 جنوری ( راست ) جناب محمد محمود عرف نواب ولد الحاج محمد عبدالقادر مرحوم کا انتقال یکم جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد عبداللہ شاہ صاحبؒ حسینی علم میں ادا کی گئی ۔ تدفین تکیہ حمدو میاں میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد سیاہ چٹکنی پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246563313 پر ربط کریں۔

٭٭ قاضی محمد احمد اللہ انصاری ولد قاضی محمد بسم ا للہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان ابراہیم پٹنم میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 3 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد نور ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مرحوم ڈاکٹر ایم اے انصاری سکریٹری پردیش کانگریس کے بھائی ہوتے تھے ۔

٭٭ جناب میر ھادی علی ابن جناب میر افتخار علی کا انتقال 27 صفر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 28 صفر کو آبائی قبرستان نزد الاوہ بی بی دبیرپورہ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں پڑھائی گئی ۔ مجلس زیارت 3 جنوری بروز جمعہ دس بجے دن شارجہ ہاوز گنگانگر یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ جس میں مولانا مرزا جعفر حسین بیان کریں گے ۔

٭٭ محترمہ مظہر سلطانہ زوجہ جناب سید احمد سعید مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر 3 جنوری کو جامع مسجد مراد نگر میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مراد شاہ دھوتی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 8341085611 ۔ 8143120597 پر ربط کریں ۔۔