انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج ڈاکٹر محمد ذکی پروفیسر جے این ٹی یو ریٹائرڈ ساکن نانل نگر مہدی پٹنم کا انتقال 31 دسمبر کو صبح 3 بجے ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد سلمی میں پدمانا بھا نگر بعد نماز فجر یکم جنوری کو ادا کی جائے گی ۔ تدفین لنگر حوض کی درگاہ بغدادی صاحبؒ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 3 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد سلمیٰ میں ہوگی ۔ تفصیلات کیلئے 65877898 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر ایس اے قدیر سابق پروفیسر آپتھالموجی دکن کالج آف میڈیکل سائنس و سابق سپرنٹنڈنٹ اویسی ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیر شانتی نگر مانصاحب ٹینک میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9849179932 ۔ 23310990 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : کانگریس قائد صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن جناب میر ہادی علی کی والدہ کا انتقال ہوگیا ۔ جن کی نماز جنازہ مولانا ہادی علی مہدی نے الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں پڑھائی ۔ جس میں مولانا سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا سید دلدار حسین عابدی ، جناب محمد سراج الدین صدر کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت ، جناب سید یوسف ہاشمی سکریٹری پی سی سی ، علی رضا لیڈر ، جناب حاجی موسی قاسم کانگریس قائد ، سید دلاور حسین ، دیانت علی ( بی جے پی ) ، محمد ہاشم نے شرکت کی ۔ مرحومہ کے 5 فرزندان اور 3 دختران ہیں ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن واقع سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ اور زیارت کی مجلس 12 بجے دن جمعرات کو عاشور خانہ نور الامراء مسجد میں مقرر ہے ، تفصیلات کے لیے 9246572194 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولوی سید شاہ مصطفی قادری موظف ایف سی آئی نبیرہ حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوقی ربانی ورنگل ولد سید احمد پاشاہ قادری جاگیر دار و برادر سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدنا معشوق ربانی کا بعمر 101 سال انتقال 31 دسمبر کو صبح 11بجے ہوا ۔ تدفین آبائی مقام درگاہ شریف حضرت معشوق ربانی کے پائین میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات 2 جنوری بعد عصر درگاہ حضرت معشوق ربانی و جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9908169431 ۔ 9959046159 ۔ 9912540176 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج قاضی محمد احمد اللہ انصاری ولد قاضی محمد بسم اللہ مرحوم ساکن قدیم ملک پیٹ کا آج انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ یکم جنوری جامع مسجد نور بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 3 جنوری بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8121121500 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ شیخ عبداللہ بن سعید العمودی المعروف عبداللہ صدیقی ولد شیخ سعید العمودی مرحوم بانی جامعہ علامہ ابن حجر عسقلانی و ریٹائرڈ انجینئر ٹیلی فون ڈپارٹمنٹ کا بعمر 77 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں فرزند شیخ عبدالعزیز العمودی نے پڑھائی ۔ تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات 9440194553 پر معلوم کریں ۔۔
حیدرآباد۔/31ڈسمبر( راست ) جناب سید محمد علی فوال عرف جمیل بھائی فرزند جناب سید زین العابدین حسن فوال کا قلب پر حملہ کے باعث ٹورنٹو کنیڈا میں کل انتقال ہوگیا۔ ان کا تعلق ملک پیٹ کے علاقہ رانی باغ سے ہے۔ نماز جنازہ ٹورنٹو میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اورتدفین ٹورنٹو میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرس 939245765اور 9290680650 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔