حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج سید عبداللطیف قادری نقشبندی عرف سید صابر قادری نقشبندی ساکن مصری گنج کا انتقال 29 دسمبر اتوار صبح 3 بجے ہوا ۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ شاہ راجو قتال حسینی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 دسمبر بعد نماز عصر درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحب قبلہ مصری گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8897954613 ۔ 9550202013 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ الحاجہ خواجہ بیگم دختر محمد عبدالکریم مرحوم زوجہ الحاج محمد عبدالوہاب مرحوم کا 30 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فریدیہ شکر گنج میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان مسجد ظہور شاہ سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 دسمبر 4 بجے دن مسجد فریدیہ شکر گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9246882121 ۔ 24562121 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب محمد غوث قریشی ساہوکار ولد جناب محمد احمد قریشی ساہوکار کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ وزیر علی مسجد میں بعد مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885037988 ۔ 8801403398 پر ربط کریں ۔۔
جگتیال ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : سید سلیمان ولد سید عثمان ساکن کٹلہ کنٹہ حال مقیم محلہ پرانی پیٹھ جگتیال کا بعمر 55 سال آج صبح قلب پر حملہ سے اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد پرانی پیٹھ میں حافظ شاداب نے پڑھائی تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں ۔ وہ ، محمد اختر علی مرحوم فروٹ مرچنٹ پرانی پیٹھ جگتیال کے داماد اور ایوب کرانہ کے بہنوئی اور سید سرفان ویلڈر کے والد محترم تھے ۔۔