انتقال
٭٭ جناب محمد نصیر الدین نصیر پہلوان ولد جناب محمد حنیف الدین کا بروز جمعہ 20 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 دسمبر کو بعد نماز ظہر کالی مسجد دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان ناگاباولی میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9391641329 ۔ 9394895827 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نبیری نواب قدیر جنگ بہادر مرحوم دختر نواب میر عبدالمنان خاں مرحوم محترمہ صدیق النساء بیگم زوجہ جناب عبدالحق مرحوم کا بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 دسمبر بروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد باغ عامہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ مسجد الہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9948156728 ۔ 9866097886 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عمر بن عوض الغیطی عرف سلیم نواب والد مرحوم جناب سلطان عوض بن عمر الغیطی ( چھوٹے نواب ) دادا مرحوم جناب شمشیر نواز جنگ ساکن یاقوت پورہ خانہ باغ کا 19 دسمبر بروز جمعرات کو بنگلور میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بنگلور میں ادا کی گئی ۔ تدفین بنگلور کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 8142656944 ۔ 9700525561 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عظیم الدین حسامی ولد جناب محمد الحلیم مرحوم کا آج نماز جمعہ میں مسجد حسنین کاماٹی پورہ میں انتقال ہوگیا اور نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین حسامیہ چمن مادنا پیٹ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9908584008 ۔ 9963715590 پر ربط کریں ۔۔