انتقال

انتقال
حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( راست ) وجئے نگر کالونی کی معروف شخصیت ڈاکٹر عبدالمقیت خاں ولد محمد عبدالرحیم خاں موظف رجسٹرار کا آج صبح 8:30 بجے انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر مقیت خاں محکمہ انیمل ہسبنڈری کے ڈائرکٹر تھے۔ وہ نامور پتھالوجسٹ تھے اور زرعی یونیورسٹی سے ایم ایس سی میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ ایم ایس سی کی بنیاد پرہی ان کا راست تقرر بحیثیت مددگار ناظم 1970 میں ہواتھا۔ وہ کچھ عرصہ زرعی جامعہ میں لکچرر بھی تھے۔ وہ طویل عرصہ تک جوائنٹ ڈائرکٹر اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر کے عہدوں پر بھی برسر کار رہے۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ دو فرزندان عبدالمجیب خاں انجینئر اور ڈاکٹر عبدالمحیط خاں ایم ڈی اور ایک دختر ڈاکٹر تنویر فاطمہ ہیں۔ نماز جنازہ مسجد فردوس وجئے نگر کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی۔