انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب مہدی حسین ابن سید حسین علی مرحوم ساکن اعظم پورہ کا 3 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 بجے شب الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی گئی ۔ تدفین رات دیر گئے دائرے حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 5 اپریل کو چار بجے شام ادارہ علوم حیدری دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097633367 ۔ 9396597854 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سعودی عرب و حیدرآباد کی معروف شخصیت جناب احمد عبدالرشید ازل المعروف برٹش ولد جناب احمد عبدالعزیز مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد معراج میں ادا کی گئی ۔ تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704146016 ۔ 9885887890 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالصمد کا کل جدہ سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ 5 اپریل کو بعد نماز فجر جدہ کی مسجد فلسطین میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان بنی ملک میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700525585 ۔ 7702346738 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد یوسف قریشی والد محمد حسین عرف چاند بھائی کا آج صبح کشن باغ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر بارکس کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 6 اپریل کو مسجد عرش محل کشن باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963142050 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد نور اللہ خاں فاروقی ولد محمد کلیم اللہ خاں فاروقی صاحب مرحوم گورنمنٹ ریٹائرڈ ملیریا ڈپارٹمنٹ عمر 79 سال کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 اپریل مسجد انوار مدینہ احاطہ مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم وٹے پلی میں ادا کی گئی تدفین گنٹال شاہ بابا درگاہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686126595 ۔ 7097860862 پر ربط کریں ۔۔