حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سلمان بن سعید محفوظ ولد جناب سعید بن سلمان بن محفوظ مرحوم کا 2 اپریل اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد احیرہ خانم ، بھولا نگر فرسٹ لانسرز میں ادا کی گئی اور تدفین اسرارا شریف ٹیکری تالا گڈہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686415176 ۔ 7416314810 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رئیس النساء بیگم ( عمر 80 سال ) زوجہ جناب میر عابد علی مرحوم کا کل ریاض سعودی عرب میں اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال تھا ۔ میت کو ریاض سے شہر حیدرآباد منتقلی عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ کل 4 اپریل بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی ، بازار گھاٹ میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849017065 پر ربط کریں ۔ مرحومہ ، مسرس محمد مظفر علی ، جناب میر آصف علی ، میر امجد علی ھدیٰ ٹراویلس کی والدہ ہوتی تھیں اور نظام آباد کی متوطن تھیں ۔۔
٭٭ محترمہ عائشہ سلطانہ زوجہ جناب نواب میر قادر علی خاں کا انتقال بروز اتوار 2 اپریل کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد فجر مسجد برہنہ شاہ صاحب عیدی بازار میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین مقبرہ منور الدولہ عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز منگل 4 اپریل بعد نماز عصر مسجد برہنہ شاہ صاحب میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9391676081 پر ربط کریں ۔۔