انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : جناب غلام مہدی ابن جناب غلام عباس کا 31 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جناب آغا ابراہیم جزائری نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 2 اپریل کو مسجد عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے ۔ جناب حیدر زیدی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989507864 ۔ 9393317117 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ یکم اپریل ۔ ( راست ) جناب حبیب حسین بن علی شعیب کا مختصر سی علالت کے بعد 31 مارچ بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم 2 اپریل بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ حبیب محمد بن عیدروس العطاس صدر ادارہ تعاون برائے بنی ہاشم بارکس کے مرحوم بہنوئی تھے ۔ مزید تفصیلات مرحوم کے فرزند حبیب عبداللہ بن حسین شعیب سے 8801301274 یا 9849194292 پر ربط کریں ۔