حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر محمد عبدالقادر ایم ڈی ریڈیالوجسٹ ریٹائرڈ کا بعمر 72 سال نیویارک فرزند جناب محمد ابراہیم کا 19 مارچ 2017 کو نیو یارک امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزند ایک دختر شامل ہیں ۔ تدفین نیو یارک میں ہوئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7297871983 ۔ 9949018288 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب میر محبوب علی ولد جناب میر عنایت علی موظف سوپروائزر بی ایس این ایل کا انتقال بروز چہارشنبہ 29 مارچ کو 2 بجے دن ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حبیبہ ، ندیم کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 مارچ بعد نماز عصر مسجد حبیبہ ندیم کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246505083 ۔ 9885528539 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ آفتاب بیگم بنت ڈاکٹر میر خیراً علی مرحوم و اہلیہ سید عابد رضوی مرحوم کا 29 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت یکم اپریل کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963635374 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد مصطفی علی کاردار (مرحوم) کی زوجہ محترمہ حبیب النساء بیگم کا بہ عمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین روشن دل شاہ صاحب کمیلہ کی مسجد یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848195875 ۔ 9703236164 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ احمدی بیگم زوجہ جناب محمد بدر الدین خاں مرحوم کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین تکیہ آزاد شاہ روبرو حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9246152356 ۔ 9246262356 ۔ 9246172356 پر ربط کریں ۔۔