حیدرآباد /29 مارچ ( راست ) حاجی محمد معین الدین نیشل کمرشیل بنک جدہ NCB کی اطلاع کے بموجب الحاجہ فاطمہ النساء عرف بڑی بی بی صاحبہ زوجہ الحاج فقیر محمد صاحب موظف صدر مدرس سنگاریڈی گورنمنٹ اسکول و جوگی پیٹ گورنمنٹ اسکول ساکن سنگاریڈی کا اتوار 26 مارچ کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 مارچ بروز پیر بعد نماز عصر مسجد دین دار خان اوپر بازار سنگاریڈی میں عمل میں آئی اور عقب مسجد دین دار خان قبرستان تدفین عمل میں آئی ۔