حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( راست ) : سید حمایت علی خاں رضوی ابن سید محمد حسین خاں مرحوم موظف سی ٹی آئی ساوتھ سنٹرل ریلوے ساکن کونچہ داراب جنگ یاقوت پورہ کا 74 سال کی عمر میں 26 مارچ کی شام انتقال ہوگیا ۔ میت انہی کی قیام گاہ کونچہ داراب جنگ یاقوت پورہ سے 27 مارچ کو اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا مولوی آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن قبلہؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 29 مارچ کو 4 بجے شام مسجد رضا کونچہ داراب جنگ یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ مولوی آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9642809575 ۔ 9985749770 پر ربط کریں ۔۔