حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب سید سلطان ولد جناب سید محمد پاشاہ مرحوم کا 25 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد شمس الضحیٰ ، جہانگیر آباد بنڈلہ گوڑہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان عمل میں لائی گئی ۔ فاتحہ سیوم 26 مارچ اتوار کو بعد نماز عصر مسجد شمسی الضحیٰ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب شیخ عبدابن علی ابادی عرف بو علی صاحب کا 24 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بارکس میں عمل آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 26 مارچ بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ کنگ کوٹھی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9603911705 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حامد حسین مکی ولد جناب محمد سعید مکی مرحوم کا بعمر 78 سال صدر تھری وہیلرس آٹو ڈرائیورس اسوسی ایشن کا بروز ہفتہ 25 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد عبدالباقر کمان درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ ، ریاست نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دارالشفاء نور خاں بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان ، 3 دختران و اہلیہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885597944 ۔ 9394638534 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مہدی علی المعروف عباس مہدی ابن شجاعت علی ( ایس بی ایچ ) کا کل انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرے حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی ۔ مجلس زیارت 26 مارچ کو بعد مغرب الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866222121 ۔ 8977868101 پر ربط کریں ۔۔