انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : الحاجہ رابعہ بیگم ( مونو آپا ) دختر جناب عبدالرزاق خاں مرحوم امین جنگلات محبوب نگر زوجہ جناب محمد عبدالباری موظف ملازم بلدیہ ساکن ٹپہ چبوترہ کا بروز جمعرات 23 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین اسی دن بعد نماز عشاء ٹیکری پیراں صاحب کاروان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885883394 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ محمدی بیگم زوجہ جناب سید صابر علی مرحوم موظف منتظم الکٹریسٹی بورڈ حیدرآباد کا انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جمعہ مسجد درگاہ شریف حضرت شاہ محمد حسن صاحب قبلہؒ ابوالعلائی آغا پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور اسی روز درگاہ شریف کے قبرستان میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔ 25 جولائی کو بعد نماز عصر اسی مسجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ سہ یوم مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848867772 پر ربط کریں ۔۔