انتقال

حیدرآباد /16 مارچ (راست ) جناب محمد افضل ولد جناب شیخ محی الدین مرحوم کا علالت کے بعد بعمر 70 سال جمعرات کو صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو صاحبزادیاں ہیں ۔ فاتحہ سیوم کل ہفتہ 18 مارچ بعد نماز عصر مسجد غوثیہ مغل نگر رنگ روڈ میں مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے 7416840502 پر ربط پیدا کریں ۔

حیدرآباد /16 مارچ ( راست ) جناب حبیب مصطفی جمروز سابق ملازم سعودی ایرلائنس ولد جناب وقار احمد مرحوم انکم ٹیکس اڈوائزری ساکن ملے پلی کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ 66 برس کے تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ وہ مشہور ایڈوکیٹ جناب محبوب مصطفی فردوس کے بڑے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین شانتی نگر اے سی گارڈ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9396548767 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب عبدالکریم خان ولد جناب عبدالرحمن خان کا بعمر 67 سال 14 مارچ کو سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 مارچ کو بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848265200 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ زیب النساء بیگم بنت جناب مرزا جنگ بہادر مرحوم اہلیہ مہدی علی مرزا مرحوم کا طویل علالت کے بعد 15 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ میت ان کے مکان کھیت بالسٹی نور خاں بازار سے آج 11 بجے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں مولانا ہادی علی مہدی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 17 مارچ شام کے 4-30 بجے عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا ہادی علی مہدی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9885624349 ۔ 8790253157 پر ربط کریں ۔۔