انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید حامد حسین جعفری صدر شیعہ یوتھ کانفرنس نے بتلایا کہ شیعہ قوم کی معزز شخصیت حضرت شاعر اہل بیت حضرت میر احمد کرمانی عرف کیف کرمانی عمر 77 سال ، ابن سید ہادی حسین مرحوم وظیفہ یاب محکمہ تعلیمات کا مختصر سی علالت کے بعد 28 ستمبر کو انتقال ہوا ۔ تدفین بروز پیر قبل مغرب دائرہ حضرت میر مومن عمل میں آئی ۔ مرحوم کیف کرمانی بین الاقوامی شاعر اہل بیت تھے ۔ مرحوم کا جنازہ نور خاں بازار سے اٹھایا گیا مرحوم کیف کرمانی ، جناب ایم اے خان ایم پی کے حقیقی پھوپی زاد بھائی تھے ۔ مرحوم کی مجلس زیارت بروز چہارشنبہ 4 بجے عصر عبادت خانہ دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885387860 پر ربط کریں ۔۔