حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( راست ) : پروفیسر ڈاکٹر انوار الرحمن سابق پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف فزیکس عثمانیہ یونیورسٹی ولد جناب فضل الرحمن مرحوم کا یکم مارچ چہارشنبہ کو صبح امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین امریکہ میں ہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ ، دو فرزندان ، انجینئر عزیز الرحمن ، ڈاکٹر محبوب الرحمن اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 2177811031 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج محمد مصطفی حسین عرف یسین فرزند جناب شیخ حسین مشتاق مرحوم اکاونٹ آفیسر اے جی آفس کا اچانک قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 60 سال تھی ۔ نماز جنازہ بڑی مسجد ماما رمضانی ، چھاونی ناد علی بیگ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے آبائی قبرستان مسجد سالار الملک روبرو مادنا پیٹ عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے ، 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9951597642 ۔ 9849193225 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سیدہ سلطانہ بنت نواب جہانگیر علی خاں مرحوم اہلیہ جناب مرزا مہدی علی کا قلب پر حملہ کے باعث یکم مارچ کو انتقال ہوگیا اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 3 مارچ کو 4-30 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا رضا عباس خاں بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9533551472 ۔ 9652864845 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف ولد جناب محمد نبی مرحوم کا بروز جمعرات کی صبح ان کے مکان گول ناکہ عنبر پیٹ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد زندہ طلسمات گول ناکہ عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بود علی شاہ صاحب دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور چار لڑکے شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 4 مارچ بعد عصر مسجد زندہ طلسمات میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849971721 ۔ 9949199135 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بلقیس جہاں بیگم بنت جناب عبدالمجید بلگرامی مہتمم تعمیرات زوجہ جناب خواجہ رشید الدین انصاری مرحوم ریٹائرڈ ڈی ایس پی پولیس کا 2 مارچ کو 87 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 مارچ کو بعد نماز جمعہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں محترمہ شاہدہ خاں (صاحبزادی ) ، اور ڈاکٹر رحمت اللہ خاں (داماد ) شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9491882675 ۔ 9948978692 پر ربط کریں ۔۔