حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ سیدہ بتول زہرا رضوی بنت جناب سید زیارت حسین رضوی لکھنوی کا 23 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ میت عقب عبادت خانہ حسینی دارالشفاء سے اٹھائی گئی ۔ دائرہ میر مومن میں نماز جنازہ مولوی سید ظفر یاب حیدر نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ میر محمد مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 25 فروری کو 1-30 بجے دن عبادت خانہ حسینی مقرر ہے ۔ مولوی سید ظفر یاب حیدر رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391059515 ۔ 9394176214 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 24 فبروری ۔ ( راست ) جناب محسن بن صالح عسکری کا آج بعمر 77 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 فبروری بروز ہفتہ جامع مسجد بارکس میں بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئیگی ۔ پسماندگان میں محمد بن محسن عسکری ، عثمان بن محسن عسکری اور عمر بن محسن عسکری و تین بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم پاشاہ عسکری کے چچا تھے ۔ مزید تفصیلات 9848348055,9391327407 پر ربط کریں ۔