انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : جناب حسن خاں موظف ( سی ٹی او ) کمرشیل ٹیکس آفیسر جگتیال کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 23 فروری بعد نماز ظہر مسجد بخاری شاہ ؒ سعید آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین صاحبزادیاں اور دو صاحبزادے شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد بخاری شاہؒ سعید آباد میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9642922215 پر ربط کریں۔۔
٭٭    جناب احمد بن عبود ولد جناب عبود بن محمد مرحوم کا 19 فروری بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت ابوبکر صدیق بابا نگر میں 21 فروری بروز منگل ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 23 فروری کو بعد نماز عصر مسجد ابوبکر صدیق بابا نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9912184560 ۔ 9959196194 پر ربط کریں ۔۔