انتقال

حیدرآباد۔5فروری(راست) جناب محمد پاشاہ قادری ولد جناب محمد صالح قادری مرحوم سابق ملازم جامعہ عثمانیہ و غزاوی گروپ آف کمپنیز دمام حال مقیمامریکہکا بروز اتوارمختصر علالت کے بعد شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین شکاگو امریکہ میں ہی عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مرحوم کے برادارن جناب محمود پاشاہ قادری و جناب احمد پاشاہ قادری کے بموجب فاتحہ سیوم بروز منگل 7فروری بعد نمازمغرب آستانۂ حضرت بحر العلوم ؒ صدیق گلشن بہادر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9848267727پر ربط پیدا کریں۔

حیدرآباد۔ 5 فروری (راست) ڈاکٹر مرزا ساجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر انڈین انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (ای ای سی ٹی) حیدرآباد کا کل رات قلب پر حملے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی حال مقیم امریکہ میں شامل ہیں۔ نماز جنازہ کل بروز دوشنبہ 6 فروری بعد نماز ظہر مسجد حضرت بلالؓ ، ناچارم میں ادا کی جائے گی اور بعد نماز جنازہ مسجد ِ مذکورسے متصل قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9642507878 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔ 5 فروری (راست) جناب میر مقصود علی موظف جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ اگریکلچر ولد جناب میر یٰسین علی مرحوم کا انتقال آج ہوگیا۔ تدفین سردار بیگ کے احاطہ میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849366929 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب تقی علی مرزا ابن سلان مرتضی علی مرزا مرحوم جن کا انتقال 23 جنوری کو دمام سعودی عرب میں ہوا تھا، میت 6فبروری مرحوم کے مکان دیوڑھی نواب بہبود یار جنگ مرحوم کونچہ اعجاز منزل دارالشفاء سے ایک بجے دن اٹھائی جائے گی۔ نماز جنازہ اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن ؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 8801050360 یا 8686546892 پر ربط کریں۔
٭٭  جناب معراج اختر عرف شکیل ولد محمد یوسف مرحوم کا 5فبروری کو 5 بجے شام قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 6فبروری کو بعد نماز ظہر 1:30 بجے چنچلگوڑہ موتی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان عباد اللہ شاہؒ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849631226  یا 9392310181 پر ربط کریں۔