انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( راست ) : حیدرآباد کے ممتاز افغانی مشق بینڈ سامعہ نواز الحاج عبدالرزاق خاں عرف رزاق لالہ ولد جناب عبدالغفور خاں مرحوم کا بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ عبدالرزاق خاں جن کا شمار حیدرآباد کی مشہور آر کے بینڈ کمپنی اور قدیم شہرت یافتہ افغان مشق بینڈ جس میں عبدالرزاق خان کی قیادت میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ دیگر شہروں میں اپنے فن کی دھوم مچائی تھی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ یہ موسیقی کا گھرانہ 1940 کے دہے میں افغانستان سے ہندوستان منتقل ہوا اور حیدرآباد آکر نواب میر محبوب علی خاں حضور نظام کے دربار کے موسیقار بنے ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد حضرات یوسفینؒ نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد درگاہ یوسفینؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393098549 ۔ 9392592503 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد وزیر صاحب ولد جناب محمد علی موظف اکاونٹ آفیسر محکمہ ٹریژری اینڈ اکاونٹس کا بعمر 82 سال 2 فروری 2017 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ موتی مسجد چنچل گوڑہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885428557 ۔ 9985303086 پر ربط کریں ۔۔