انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد سلیم الدین المعروف ( ڈاکٹر بابا ) ولد جناب محمد نظام الدین مرحوم کا بعمر 66 سال مختصر سی علالت کے بعد 28 جنوری انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شمع رخ مستعد پورہ کاروان بعد نماز ظہر بروز یکشنبہ 29 جنوری ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849394203 ۔ 8106891610 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد اسمعیل خاں ولد جناب محمد ابراہیم خاں ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ سری رام ساگر پراجکٹ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 29 جنوری بعد نماز ظہر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین سرقلم قبرستان روبرو یحییٰ پاشاہ درگاہ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9700124221 ۔ 9959442660 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب مرتضیٰ احمد چارٹرڈ اکاونٹنٹ ولد المرحوم الشیخ عبداللہ بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ تدفین قطبی باغ ( قبرستان بواہیر ) دودھ باولی میں آج 11 بجے دن عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 30 جنوری بوقت ظہر مسجد محمدی لال ٹیکری میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، عقیل احمد ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر بشیر احمد ، زہیر احمد کے بھائی تھے اور ڈاکٹر محسن کے چچا تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490234201 پر ربط کریں
٭٭    جناب سید معین الدین احمد المعروف محمد پہلوان ولد جناب سید رحیم الدین مرحوم ساکن ہمت پورہ کا کل 27 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ 28 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 29 جنوری اتوار کو بعد نماز عصر مسجد شوکت الاسلام ہمت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9346344263 ۔ 9849500203 پر ربط کریں ۔۔

00 الحاج سید شاہ میر لیاقت علی عرف حامد پاشاہ ولد جناب سید شاہ میر غلام علی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 28 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ تدفین عقب مسجد عثمانیہ پرنسس باڈی گارڈ ملک پیٹ قدیم میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین صاحبزادے اور 6 صاحبزادیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 30 جنوری دوشنبہ کو بعد نماز عصر مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9392221982 ، 9052156430 ، 9032317851 پر ربط کریں۔

سید یحییٰ ہاشمی ولد سید اسمعیل ہاشمی مالک فتح بیکری، فتح دروازہ کا آج شام 5 بجے انتقال ہوگیا۔ کل 29 جنوری بروز اتوار بعد نماز فجر مسجد وزیر علی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور بندل گوڑہ قبرستان نزد پولیس کالونی بہادر پورہ میں تدفین عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں سید اعظم ہاشمی، سید اسلم ہاشمی شامل ہیں۔ مرحوم کانگریس کے سینئر قائد سید یوسف ہاشمی کے چچا زاد بھائی ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9963998171 پر ربط پیدا کریں۔

( راست ) جناب حبیب عیدروس بن سالم العطاس المعروف حبیب عتیق کا آج انتقال ہوگیا۔  29 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر (1:00 بجے)جامع مسجد بارکس میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئیگی۔ مرحوم ،صدر قاضی بارکس حبیب سالم العطاس مرحوم کے فرزند اور موجودہ قاضی حبیب احمد بن سالم العطاس کے بڑے بھائی تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے9849222274 اور 9885271584 پر ربط کریں ۔