حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب قمر محی الدین ( احسن ) ولد جناب محمد محی الدین ( پاشاہ بھائی ) کا کل انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین دائرہ سلطان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 جنوری کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700152501 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب محمد جعفر حسین موظف ڈیویژنل اکاونٹس آفیسر ضلع پریشد ولد جناب غلام حیدر مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مکرم جاہ زیبا باغ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد عالمگیری ( شانتی نگر ) میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 29 جنوری بعد نماز عصر مسجد مکرم جاہ زیبا باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949109754 ۔ 9550001339 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا عارف حسین اسسٹنٹ منیجر آندھرا بینک شامل ہیں ۔۔