انتقال

حیدرآباد 22 جنوری (راست) جناب سید ابوالحسن زیدی ابن میر مرتضیٰ علی زیدی مرحوم سابق ملازم بی ایچ ای ایل کا 22 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ میت علی نگر کالونی کھیت بالسٹی سے اُٹھائی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8886980114 ، 8885891760 پر ربط کریں۔

l الحاج محمد اسداللہ خان ولد جناب محمد محمود اللہ خان مرحوم سیول انجینئر ساکن حافظ بابا نگر کا بعمر 64 سال قلب پر حملہ کے باعث 20 جنوری بروز جمعہ اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز ظہر جامع مسجد صدیق اکبرؓ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین ناگا باؤلی دبیرپورہ قبرستان عمل میں آئی۔ پسماندگان میں پانچ لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے نمبرات 9848222002 یا 7981355835 پر ربط کریں۔