حیدرآباد ۔ 21 جنوری (راست) الحاجہ احمدالنساء بیگم زوجہ جناب محمد روشن کا 21 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار بعد نماز فجر مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان شاہ راجوقتال مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد نماز عصر مسجد پیارومیاں مصری گنج میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان سید شفیع الدین اور سید شجیع الدین ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9618822111 پر ربط کریں۔
00 محترمہ یوسف سلطانہ رکن جماعت اسلامی ہند گوشہ محل زوجہ جناب محمد یوسف الدین غازی آغا پورہ کا 20 جنوری جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات 10 بجے مسجد دھوبن آغاپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روبرو مسجد دھوبن میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848511635 پر ربط کریں۔
00 کاظم آغا خراسانی ولد آغا ملا ابوالقاسم خراسانی مرحوم کا بعمر 30 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن ؒ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 7330073392 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 21 جنوری (راست) محترمہ عزیز بی بی کا جمعہ 20 جنوری کو شہر Los Angeles میں انتقال ہوگیا۔ وہ خواجہ نصیرالدین مرحوم سابقہ ڈپٹی جنرل منیجر نظام شوگر فیاکٹری بودھن کی دختر تھیں اور ڈاکٹر خواجہ معین الدین مرحوم کی پوتری ہوتی تھیں۔ تدفین وہیں پر عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں جو امریکہ میں مقیم ہیں۔ ان کے شوہر یوسف میاں کا ایک سال پہلے وہیں پر انتقال ہوا تھا۔ مزید تفصیلات کیلئے خواجہ فریدالدین سے فون نمبر 8331984247 پر ربط کریں۔