حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ خان رحیمہ احمد اللہ خاں ، عمر 70 سال کا 31 دسمبر کو انتقال ہوگیا چونکہ مرحومہ سعودی نیشنل ہونے کی وجہ سعودی کونسلیٹ کے نمائندہ عمودی نے مکہ مکرمہ جدہ سعودی ایرلائنس کے ذریعہ میت کو روانہ کردیا گیا ۔ معلم طاہر جمیل عابد شاہ ولی نے بتایا کہ 3 جنوری بروز منگل خانہ کعبہ حرم شریف میں نماز فجر کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین جنت المعلیٰ مکہ مکرمہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے مکہ مکرمہ ٹیلی فون نمبر 00966505550185 حیدرآباد نمبر 9849063541 یا 9397048589 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 2 ۔ ڈسمبر ( راست ) محترمہ سراج نسرین اہلیہ جناب محمد عبدالرزاق مالک زاق انٹرپرائزر کا انتقال آج ہوگیا ۔ مرحومہ ، محمد عبدالجلیل مجسٹریٹ وشاکھاپٹنم اور محترمہ فرین کوثر مجسٹریٹ میدک کی والدہ تھیں ۔ تدفین احاطہ سردار بیگ صاحب بھوئی گوڑہ آغا پورہ میں بعد نماز مغرب عمل میں آئی ۔ فاتحہ بروز منگل بعد نماز عصر مسجد رحمت عالم (انڈو عرب ) روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات :9849014343-040-65134343 پر ربط کریں ۔