انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ رقیہ یزدانی زوجہ جناب غلام یزدانی سینئیر ایڈوکیٹ ساکن گن فاونڈری کا 29 دسمبر کو صبح کی ساعتوں میں انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 30 دسمبر کو جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری میں ادا کی جائے گی اور تدفین بشیر باغ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391083350 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ اقبال بیگم (گوری خالہ) زوجہ جناب محمد مقبول احمد صدیقی مرحوم حال مقیم نور خان بازار متوطن مدور منڈل ضلع ورنگل کا 28 ڈسمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30 ڈسمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد الٰہی میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرس 7675994335 یا 8801732452 پر ربط کریں۔
٭٭    جناب سید وحید ولد جناب سید احمد مرحوم ساکن گولکنڈہ کا جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد عثمانیہ رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان جمالی کنٹہ میںعمل میں آئی ۔فاتحہ سیوم جمعہ 30 ڈسمبر کو مسجد عثمانیہ رسالہ بازار گولکنڈہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 2دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9154315286 اور 8801730216 پر ربط کریں۔
٭٭    جناب احمد علی‘ ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ محکمہ آبپاشی کا بعمر 77 برس آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عالیہ‘ باغ جہاں آرا میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا سید ایوب علی (مقیم سعودی عرب) اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9390321700 پر ربط کریں۔