حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب لئیق الرحمن عباسی ولد ڈاکٹر ضیا الرحمن عباسی کا 2 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بروز ہفتہ بعد نماز ظہر نماز جنازہ مسجد گلزار نیو ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849061807 ۔ 919573419279 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر ہادی کی اہلیہ ڈاکٹر سکینہ کا 2 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ 3 دسمبر کو نماز جنازہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 بڑی مسجد میں بعد ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین خطہ صالحین دارالسلام میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23340747 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید مصطفی حسین المعروف اشفاق مہدی سابق ملازم المطرور کمپنی سعودی عربیہ ولد مولانا سید محمد مہدی حسن عابدی مرحوم کا یکم دسمبر کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مولانا سید نثار حسین حیدر آغا و ماتمی گروہان و انجمنوں کے صدور نے مرحوم کے بھائیوں جناب سید عباس مہدی مقیم پاکستان ، عارف مہدی فٹبال پلیر کو پرسہ دیا ۔ مجلس ایصال ثواب 4 دسمبر 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9581094657 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، انٹرنیشنل فٹبال کوچ جناب شبیر علی کے برادر نسبتی تھے ۔۔