حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سعید علی خاں قادری ولد جناب خیر اللہ خاں قادری صاحب مرحوم کا 30 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد جودی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ٹپہ چبوترہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 دسمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد جودی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849510530 ۔ 9989099227 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خورشید بیگم زوجہ جناب محمد وحید الدین مرحوم آڈیٹر اے جی آفس کا کل انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، محمد معز الدین ریٹائرڈ پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی اور محمد ضیا الدین ملازم اے جی آفس کی والدہ تھیں ۔ نماز جنازہ 2 دسمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد اللہ بنڈہ دھول پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی وہیں مسجد اللہ بنڈہ عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9849258379 ۔ 9866705194 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقدیر چشتی ولد جناب محمد بدر الدین مرحوم ساکن قلعہ گولکنڈہ کا بروز منگل 29 نومبر رات 10 بجے شب اولیو ہاسپٹل میں بعارضہ قلب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد نورانی قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت بغدادی شاہؒ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ مرحوم سلسلہ غوثیہ ، کمالیہ سے حضرت شاہ محمد عبدالقادرؒ خلیفہ حضرت غوثی شاہؒ کے مرید تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد نورانی قلعہ گولکنڈہ فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396229874 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید محمد علی ولد جناب سید اکرم علی مرحوم کا بعمر 86 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 نومبر کو بعد نماز عشاء مسجد فاطمہ برنداون کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حکیم پیٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد فاطمہ ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں چار فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8686942297 ۔ 9703764750 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد انور ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم کا بروز جمعرات یکم دسمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں ۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر آم والی مسجد ہمت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8143116160 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مبشر احمد عرف توصیف ولد جناب وحید احمد مرحوم کا بعمر 21 سال اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 دسمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد اجالے شاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان اجالے شاہ عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، محمد رفیع الدین کے نواسے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848993071 پر ربط کریں ۔۔